وفاقی حکومت نے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی

وفاقی حکومت نے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی۔

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی۔ ذرائع وزارت پٹرولیم نے بتایا کہ پٹرول پر آئی ایم ایف شرائط کے مطابق 50 روپے لیوی عائد ہے جبکہ مٹی کے تیل پر 13 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 16 روپے 29 پیسے لیوی عائد ہے۔

دوسری طرف آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل میں 50 روپے فی لٹر کمی کی جائے ۔ ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اتحادی حکومت سے امیدیں ختم ہو رہی ہیں۔

واضح رہےکہ ایک روز قبل وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےمٹی کے تیل کی قیمت میں10روپے فی لٹر  ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے7روپے  ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں10روپے فی لٹر اور  پٹرول کی فی لٹر قیمت میں10روپے کمی کا اعلان کر دیاہے ۔

جس کے بعد مٹی کا تیل 171روپے83پیسے فی لٹر، پٹرول کی نئی قیمت214روپے80پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈڈیزل227 روپے80پیسے فی لٹراور  لائٹ ڈیزل169روپےفی لٹر ہوگیا۔