قیمتیں کنٹرول نہ کرنے والی کالی بھیڑوں کیخلاف ایکشن پلان مرتب

قیمتیں کنٹرول نہ کرنے والی کالی بھیڑوں کیخلاف ایکشن پلان مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) مرغی کے گوشت، انڈوں، ادرک اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، انتظامیہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کروانے میں کیوں ناکام، وجوہات کیا ہیں، پنجاب حکومت نے انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کرنے والی انتظامیہ کی کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن پلان مرتب کرلیا گیا ہے، ایکشن پلان کے تحت فیلڈ میں نگرانی کے لئے نہ جانے والی انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن وزیرصنعت کی بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق کیا جائے گا۔

 وزیر صنعت اسلم اقبال نے مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش پر حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر انتظامیہ کی جانب سے عملدرآمد نہ کرنے کی رپورٹ بھیجی ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے زیادہ تر ذمہ دار مارکیٹوں میں جاتے ہی نہیں، آٹا، چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس صرف دفاتر میں بیٹھ کر رکھا جارہا ہے، انتظامیہ دفاتر میں بیٹھ کر صرف خطوط اور پیغام رسانی کی حد تک عمل پیرا ہے، رپورٹ میں انتظامیہ میں جزا و سزا کا قانون رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب  مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان مہنگا پاکستان بن گیا،نئے پاکستان میں اشیائے خورونوش کے ساتھ ساتھ ہر چیز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی ہو رہی ہے، عوام کی خدمت حکمرانوں کے بس کی بات نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer