ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ کا  معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شب ہو گا

Balochistan parliamentary Committee, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان کے نگران وزیراعلی کے تقرر کے لئے پارلیمانی کیمٹی کا اجلاس جمعرات کی رات 9 بجے طلب  کیا گیا ہے۔

کیمٹی کا نوٹیفیکیشن اسپیکر اسمبلی نے جاری کردیا ۔

کمیٹی 6 ارکان پر مشتمل  ہے۔ وزیراعلی اعلی عبدالقدوس بزنجو خود بھی کیمٹی کا حصہ  ہیں۔

وزیراعلی کی جانب سے نامزد کئے گئے دیگر اراکین میں زمرک اچکزئی اور سردار عبد الرحمان کھتران شامل  ہیں۔

قائد حزب اختلاف کی جانب پارلیمانی کمیٹی میں عبدالواحد صدیقی، یونس زہری اور احمد نواز کاکڑ شامل ہیں۔