ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 2008 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قدر 186128 روپے ہو گئی ہے۔سونے کی قیمت بڑھنے کے برعکس فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت 40 روپے اور 33.36 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قدریں بالترتیب 2530 روپے اور 2170 روپے ہو گئی ہے۔