(جنید ریاض)قائدانہ صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لئےاساتذہ کی تربیت کا فیصلہ، ورکشاپ کا آغاز 19 اپریل سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قائداعظم اکیڈمی ترقی و تعلیم کی جانب سے شہر کے پرائمری اساتذہ میں قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے 3 روزہ تربیتی رکشاپ ہوگی۔پنجاب بھر کے پرائمری اساتذہ کو 19 سے 21 اپریل تک آن لائن تربیت دی جائے گی۔ تین روزہ آن لائن تربیت قائداکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فراہم کرے گا۔ تربیت حاصل کرنے والے ماسٹر ٹریننرز اپنے اضلاع کے پرائمری اساتذہ کو تربیت دیں گے۔کورس کوآرڈنیٹر محمد عامر کا کہنا ہے تربیت دینے کا مقصد پرائمری اساتذہ میں قائدانہ صلاحتیں پیدا کرنا ہے۔
یادرہے کہ سرکاری کالجوں کے 19 ویں گریڈز میں ترقیاں پانے والے اساتذہ کی تقرریوں کے لئے نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔ اساتذہ سےپہلی بار اپنے پسند کے کالج میں تعینات ہونے کیلئے آپشن مانگے گئے ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کی چوائس کے لئے آن لائن پورٹل قائم کر دیا ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والے اساتذہ کو نئی پوسٹنگ کیلئے آن لائن اندراج کرانا ہوگا۔
محکمہ کی جانب سے سرکاری ویب سائٹ پر اساتذہ کو اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی اور آن لائن فارم مکمل کرنا ہوگا۔ محکمہ کی جانب سے گزشتہ مہینے اساتذہ کو ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے عہدوں پر ترقیاں دی گئیں تھی، تاہم ان اساتذہ کی نئی پوسٹنگ کے حتمی احکامات ابھی جاری کرنا باقی ہیں۔محکمہ کی جانب سے تشکیل دی گئی پالیسی کے مطابق متعلقہ کالج میں سیٹ کے خالی ہونے کی شرط عائد ہے۔