پولیس میں گندے انڈوں کو باہر کریں:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

پولیس میں گندے انڈوں کو باہر کریں:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر پولیس کے قبضہ کے خلاف کیس کی سماعت کی، آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اگر سوسائٹی کو زندہ رکھنا ہے تو پولیس میں گندے انڈوں کو باہر کریں، بڑے افسروں کو معاف کرنا چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے آئی جی پولیس سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی 72کینال 6مرلہ اراضی پر ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بنایا گیا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی کے بدلے میں محکمہ پولیس نے 72کینال اراضی دی۔محکمہ پولیس نے قانون پر عمل نہیں کیا۔ڈی آئی جی ایلیٹ فورس اب نے آدم اراضی پر بھی قبضہ کررہا ہے درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت متبادل اراضی پر پولیس کو قبضہ سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کیا پولیس اس ملک میں قبضہ گروپ بن گیا ؟ اگر پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹر وے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے، اگر سوسائٹی کو زندہ رکھنا ہے تو ان گندے انڈوں کو باہر کریں، بڑے افسروں کو معاف کرنا چھوڑ دیں۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ڈی آئی جی ایلیث فورس کو متروک وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قبضہ سے روکتے ہوئےآئندہ سماعت پر آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer