ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ غازی خان بورڈ ، 432 طلبہ نے 1100 نمبر حاصل کرکے ریکارڈ بنا ڈالا

matric and intermediate result 2021 DG khan Board
کیپشن: matric and intermediate result 2021
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

ڈیرہ غازی خان بورڈ کے 432 طلباء وطالبات نے 1100 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ بناڈالا۔ لیہ پہلے نمبر ،مظفرگڑھ دوسرے ، ڈیرہ غازی خان تیسرے اور راجن پور چوتھے نمبر پر رہا۔  بورڈ میں 17 ہزار طلباء وطالبات کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کر دیا گیا۔

بورڈ میں 98 ہزار طلباء و طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا تھا۔  تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کی چئیرپرسن کشور ناہید رانا نے نتائج کا اعلان کیا۔ طلبا وطالبات نے الیکٹو مضامین میں سو فیصد نمبر حاصل کئے۔ جس کی وجہ سے بچوں کے سو فیصد نمبر آئے ہیں۔ طلبا و طالبات کیلئے نتائج ویب سائٹ پر دے دیئے گئے ہیں۔ بورڈ میں نتائج مرتب کرنے اور انتظامی امور پر 103 بورڈ ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer