4دن دکانیں کھلنے سے شہر میں 25 ارب کا کاروبار

4دن دکانیں کھلنے سے شہر میں 25 ارب کا کاروبار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(شہزاد خان) ہفتے میں 4 روز لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شہر میں 25 ارب سے زائد روپے کی تجارتی سرگرمیاں ہوئیں۔ تاجررہنما ؤں نے کہاہے کہ صارفین نے جوتے،کپڑوں،ریڈی میڈ گارمنٹس کی خریداری کو ترجیح دی۔

تفصیلات کے مطاب  طویل لاک ڈاؤن کے بعد حکومت نے  4روز کیلئے مارکیٹیں کھولیں تو شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کیلئے نکل آئی۔لبرٹی مارکیٹ،اچھرہ بازار ،انارکلی بازارمیں خریداروں بالخصوص خواتین صارفین کا رش رہا، تاجررہنماوں کے ایک محتاط اندازے کے مطابق4 روز کے دوران 25 ارب روپے سے زائد کی تجارتی سرگرمیاں ہوئیں۔

تاجررہنماؤں نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طویل لاک ڈاون کے بعد 4روز کیلئے مارکیٹیں کھولنے سے لاکھوں دہاڑی دارمزدوروں کے گھروں کا چولہا جلا۔وہ مایوسی کے دائرے سے باہر نکلے۔ اگر حکومت مارکیٹیں کھولنے کا دورانیہ24 گھنٹے کردے تو رش کم ہو جائے گا۔مارکیٹوں میں رش کم ہونے کیساتھ ساتھ 40 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوگا۔

دوسری جانب   حکومت پنجاب نےلاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے   شاپنگ مالز کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،عوام کی بڑھتی ہوئی بے چینی کے پیش نظروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاپنگ مالز کھولنے  کی منظوری دے دی ہے، حکومت  نے باہمی مشاورت سےشاپنگ مالز کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ  آٹو موبائل انڈسٹر ی کے پیداواری یونٹس کو بھی اجازت دے دی جائے گی۔پیر سےشاپنگ مالز ،آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دیدی جائے گی۔

واضح رہے کہ شہر میں پیر سے جمعرات تک کاروبار کرنے کی اجازت ہے جبکہ جمعہ سے اتوار تک تمام مراکز بند رہیں گے، شہر بھر میں 3 روز کے لئےمکمل اور سخت لاک ڈاؤن  ہوگا اور مارکیٹس، بازار، دکانیں بند  ہیں جبکہ ہر قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی لگی ہے۔

اس حوالے سےسی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہناتھا کہ حکومتی اقدامات کی 100 فیصد پاسداری کروائی جائے گی،پنجاب حکومت کے ایس او پیز کے مطابق شہر بھر  3 روز کیلئے میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، مارکیٹس، بازار، دکانیں بند جبکہ ہر قسم کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی ہوگی، تمام پرائیویٹ دفاتر بھی بند رہیں گے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer