مچھر مار سپرے کی خریداری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

مچھر مار سپرے کی خریداری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) وفاقی حکومت نے محکمہ پرائمری ہیلتھ کو بھارت سے مچھر مار سپرے خریدنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، محکمہ پرائمری ہیلتھ رواں مالی سال میں پونے 16 کروڑ روپے سے زائد کا مچھر مار سپرے خریدنے کا خواہاں ہے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران پونے 16 کروڑ روپے سے زائد رقم کا مچھر مار سپرے خریدنے کیلئے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں، محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے صرف عالمی ادارہ صحت کی پری کوالیفائیڈ فرموں سےہی سپرے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ذرائع کے مطا بق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ڈبلیو ایچ او کا سرٹیفائیڈ ہونے پر بھارت کا مچھر مار سپرے درآمد کرنے کی اجازت کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ،حکومت نے بھارت سے تجارت پر عائد پابندی کی وجہ سے مچھر مار سپرے خریدنے کی اجازت دینے   انکار کردیا،جس سے مچھر مار سپرے کی خریداری کا عمل تعطل سے دوچار ہوگیا۔

 محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے رواں مالی سال میں 35 ہزار لٹر الفاسائپر میتھرین، 10 ہزار لٹر لمبڈا سائی ہیلو تھرین، 30 ہزار کلو گرام ٹیمیفاس گرینولز اور 3 ہزار لٹر ٹیمیفاس 50 فیصد ای سی خریدنے کا ٹینڈر دیا گیا ہے، جس کی مالیت 15 کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، لیکن وفاق کے بھارت سے خریداری سے انکار پر پیش رفت رک گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer