ٓ(عرفان ملک):اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر حساس مقامات کی سیکورٹی رینجرز کے حوالے کر دی گئی۔ پنجاب اسمبلی ، نوے شاہرہ قائداعظم سمیت دیگر مقامات پر رینجرز کی تین کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔
سترہ جنوری کو اپوزیشن جماعتوں کے مال روڑ پر احتجاج کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے رینجرز کی خدمات مانگ لی ہیں۔ جس کے تحت تین رینجرز کی کمپنیاں سیکورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات کی جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پنجاب اسمبلی ، واپڈا ہاؤس ، نوے شاہرہ قائد اعظم اور گورنر ہاؤس کی سیکورٹی رینجرز کے حوالے کی جائے گی۔ رینجرز کی نفری بلڈنگز کے اندر تعینات کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
مزید دیکھئے: