ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے لاہوریوں کو بڑی خوشخبری دے دی

Lahore, Metro
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے :  پنجاب حکومت کا لاہور میں بلیو اور پرپل لائن منصوبہ شروع کرنے فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے لاہور میں بلیو اور پرپل لائن منصوبے کے آغاز کے لیے بریفنگ دے دی ہے ۔ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت میٹروبس اور اورینج ٹرین کے بعد بلیو اور پرپل لائن منصوبہ شروع کیا جائے گا ۔

پنجاب حکومت نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے ٹیکنیکل اور مالی معاونت کے لیے مذاکرات کی منظوری بھی دے دی ہے ۔پنجاب حکومت نے تمام صوبائی محکموں کو مستقبل میں بلیو اور پرپل لائن منصوبے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے ۔مستقبل میں بلیو اور پرپل لائن منصوبے کے اطراف کسی بھی ترقیاتی منصوبے کو شروع نہ کیا جائے گا۔

بلیو لائن کو ویلنشیا ٹاؤن سے بابو صابو اور پرپل لائن کو لاہور ائیر پورٹ سے بھاٹی چوک تک بنایا جائے گا ۔