ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8، 9 اور 10 محرم الحرام کیلئے ٹریفک پلان جاری

8، 9 اور 10 محرم الحرام کیلئے ٹریفک پلان جاری
کیپشن: Muharram traffic plan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو ٹریفک کے کیا انتظامات ہوں گے ٹریفک پولیس کی جانب سے تین روزہ مکمل روٹ پلان جاری کر دیا گیا۔

8محرم کو دوپہر ڈیڑھ بجے مرکزی جلوس نشتر پارک سے حسینیہ امام بارگاہ پہنچے گا، 9 محرم کو شیعہ علماء کا مرکزی جلوس مارٹن روڈ سے برآمد ہوگا پھر نشتر پارک سے حسینیہ امام بارگاہ کھارادر پہنچے گا۔ 10 محرم الحرام کو صبح ساڑھے سات سے نو بجے نشتر پارک میں بڑی مجلس منعقد ہوگی۔مجلس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

ٹریفک پولیس کی جانب تمام ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جائے گا، جلوس میں صرف مخصوص گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔  ٹریفک کو بیس مقامات سے متبادل راستوں پر موڑا جائے گا کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر آنے جانے اور کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer