ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز سے علامہ ساجد میر کی ملاقات

مریم نواز سے علامہ ساجد میر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمراسلم ) نائب صدرمسلم لیگ (ن) مریم نواز سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر کی ملاقات، علامہ ساجد میر نے نیب دفتر کے باہر مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ کی مذمت کی۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر کی ملاقات جاتی امراء رائیونڈ میں ہوئی جس میں ساجد میر نے مریم نواز سے ان کی طبیعت دریافت کرتے ہوئے منگل کے روز نیب دفتر کے باہر ان کی گاڑی پر پتھراؤ کی مذمت کی وہیں دونوں سیاسی رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد میر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی گاڑی کو ٹارگٹ کرکے حملہ کیا گیا۔ سربراہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے میاں نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ کورونا کی وجہ سے سرجری نہیں ہو رہی۔ ساجد میر کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز جب بولتی ہیں تو حکومت کو تکلیف ہوتی ہے جبکہ غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں۔

مریم نواز اور ساجد میر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیپٹن رصفدر، علامہ ابتسام الہی ظہیر، حافظ عبدالکریم، ڈاکٹر عبدالغفور، مولانا عبدالرشید حجازی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔