(سعید احمد سعید) کورونا وائرس کے پیش نظرفضائی لاک ڈاؤن ، بیرون ملک پھنسےپاکستانیوں کی وطن واپسی کےلیے پی آئی اے کا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری،پی آئی اے نے یورپ اور سعودی عرب سےمزید پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی آئی اے نے یورپ کے لیےمزید امدادی پروازوں کا اعلان کردیا،اسلام آباد سے بارسلونا کےلیےپرواز17 مئی، لاہور سے فرینکفرٹ کے لیےپرواز 19 مئی اوراسلام آباد سےمیلان کےلیےپرواز 22 مئی کو روانہ ہو گی۔
پی آئی اے انتظامیہ کےمطابق قومی ایئرلائن مسافروں کوان کی منزل مقصود تک پہنچانے کےلیےامدادی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
دوسری طرف سعودی عرب میں پھنسےپاکستانیوں کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا، 14مئی کو ریاض سے 250 ہم وطنوں کو لیکر کوخصوصی پرواز لاہور کے لیےروانہ ہوگی، 16 مئی کو پی آئی اے کی پرواز مدینہ منورہ سے250 مسافروں کولیکرکراچی پہنچے گی، جدہ سے پی آئی اے کی پرواز 18مئی کو250 پاکستانیوں کولیکرفیصل آباد کےلیے روانہ ہو گی، 21 مئی کو دمام سے اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز آپریٹ ہوگی۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 3 خصوصی پروازیں آپریٹ کی گئیں، دو پروازیں لاہور سے بیرون ملک جبکہ ایک پرواز ریاض سے لاہور پہنچی۔
ادھر لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 789 ٹورنٹو روانہ ہوئی، خصوصی پرواز سے 295مسافر ٹورنٹوکیلئے روانہ ہوئے، روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر سخت چیکنگ کی گئی۔ پی آئی اے کی فیری فلائیٹ پاکستانیوں کو لینے کے لیے ریاض روانہ ہوئی، خصوصی پرواز پی کے 8726 ریاض سے پاکستانیوں کو لیکر لاہور پہنچی، خصوصی پرواز سے 250مسافر لاہور پہنچے۔ لاہور پہنچنے پر مسافروں کی کورونا سکریننگ کی گئی، سامان کی ڈس انفیکشن کے بعد مسافروں کو سرکاری اور ہوٹل میں قائم قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔ایک ڈیڈ باڈی بھی لاہور لائی گئی جسے ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔