سٹی42:لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت کے وکیل کو وفاق سےہدایات لے کر آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری حافظ شاکر محمود اظہر کی درخواست پر سماعت کی جہاں وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد مرزا اور درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈوکیٹ پیش ہوئے.
عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل درخواست پر ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کر دی , درخواست میں بتایا گیا کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی ہے اور ایکس کو بند کر دیا گیا ہے. درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ اطلاعات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس پر پابندی اطلاعات تک رسائی پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے.
درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت تمام سوشل میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کرئے اور سوشل میڈیا پر پابندی کے تمام نوٹفکیشن کلعدم قرار دیا جائے.