9 مئی مقدمات، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں 22 مارچ تک توسیع کر دی

9 مئی مقدمات، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں 22 مارچ تک توسیع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں 22 مارچ تک توسیع کر دی۔ 
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کے متعلق سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے جونیئروکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کے استدعا کی۔  انسداد دہشت گردی ایڈمن کورٹ میں جج نہ ہونے کے باعث ضمانتوں پر دلائل نہیں ہوئے۔ جس کے بعد عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔