عابد چودھری: بچوں کو چڑیا گھر دکھانے آئی ماں درخت گرنے سے جاں بحق، باپ زخمی ، گنگارام اسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔
رپورٹ کے مطابق ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ چڑیاگھر کی سیر کرنے آئے تھی تاہم اچانک ایک درخت ان پر آگرا جس سے ثوبیہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور اس کا شوہر زخمی ہوگیا تاہم بچے محفوظ رہے۔ دونوں کو گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ثوبیہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی جبکہ اس کا شوہر صدام زخمی حالت میں زیرعلاج ہے۔
پولیس نے ثوبیہ کی لاش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔