ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آصف زرداری اوربلاول بھٹو کی مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد  

Asif zardari,Bilawal bhutto zardari,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔

 تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے سندھ کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاؤن کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارک باد دی ہے۔

 اپنے بیان میں سابق صدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں ہیں،منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے،آصف زرداری نے سندھ کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاؤن کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے دفتروں کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں، آج ہی سے اپنا کام شروع کر دیں۔

  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی اور سلمان عبداللہ مراد کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کراچی کے جیالوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے، ملک کے معاشی حب میں نفرت اور تقسیم کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچی، جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی اب ترقی، امن اور بھائے چارے کا گہوارہ بنے گا، کراچی کی ہر گلی، محلے اور علاقے کے بلدیاتی مسائل بلاامتیاز حل کریں گے،کراچی ترقی، امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنے گا،کراچی کے ہر علاقے کے بلدیاتی مسائل بلاامتیاز حل کریں گے۔