پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کم طلب اور تیل کی زیادہ پیداوار کے باعث 2024 کے اوائل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نمایاں کمی،بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

  آج رات سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے، پیٹرول فی لٹر 9 روپے سستا ہونے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

  لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے کمی متوقع ہے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپے 80 پیسے سستاہونے کا امکان ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا اپنی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی،حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔