ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی

تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

سابق صوبائی وزیرہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا آج باقاعدہ اعلان کریں گے۔

اس حوالے سے عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے، ملکی معاملات اہم مرحلے میں داخل ہوچکے۔

انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کرملک کے پانچ سال ضائع کیے گئے، عام آدمی کو اپنے مسائل سے غرض ہے، بجلی اور پیٹرول کا بوجھ کم کریں گے, نوجوان طبقے کو امید دلانا اور عملی اقدامات ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔