ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی گرفتار

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سادہ لباس اہلکار پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے دفتر سے اپنے ساتھ لے گئے۔

 ذرائع کے مطابق علی زیدی کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، کراچی پولیس کے اہلکار بھی ساتھ تھے۔

 بتایا گیا ہے کہ علی زیدی کو گزشتہ روز ہونے والے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، مقدمہ ابراہیم حیدری تھانے میں درج کیا گیا،علی زیدی پر 17 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے، پی ٹی آئی رہنما کو ملیر انویسٹی گیشن اینڈ آپریشن نے گرفتار کیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer