وفاق اور پنجاب حکومت کے متضاد احکامات، حجام پریشان

وفاق اور پنجاب حکومت کے متضاد احکامات، حجام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:وفاقی اور صوبائی حکومتوں کےمتضاد احکامات کےباعث حجام پریشان، وفاقی حکومت نےحجاموں کو کام کرنےکی اجازت دی جبکہ پنجاب حکومت نےروک دیا۔ 


حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا اطلاق 25 اپریل تک ہوگا، تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز،  سرکاری اور نجی دفاتر ، پارکس، تفریحی مقامات بند رہیں گے،تمام قسم کی ٹریفک اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی.

نوٹیفکیشن کے مطابق  تمام قسم کے مذہبی ا جتماعات ، تقاریب ،تہوار اور سپورٹس فیسٹیولز پرپابندی ہوگی،میرج ہالز ، مارکیز اور تعلیمی ادارے کھولنے پر بھی پابندی ہو گی تاہم قانون نافذ کرنیوالے ادارے کھلے رہیں گے،یوٹیلیٹی کارپوریشن ،واسا ،میونسپل کمیٹی اورسوئی گیس کے ادارے بھی کھلے رہیں گے ،جبکہ مائیکرو فائنانسنگ، احساس کفالت پروگرام کی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سفارت خانوں میں کام کرنیوالوں کی نقل و حرکت پر پابندی نہیں ہوگی،ہسپتالوں کے ملازمین، کلینکس ،لیبارٹریز،فارما سیوٹیکل کمپنیز، اورمیڈیکل سٹورزاوربینک ضروری سٹاف کیساتھ کھلے رہیں گے، ان کے علاوہ گراسری سٹورز،جنرل سٹورز،کریانہ ،بیکری، آٹا چکی، دودھ دہی کی دکانیں، چکن شاپس اور سبزی منڈیا ں بھی کھلی رہیں گی،ہوٹلوں پر ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کھلی رہے گی ،گراسری، جنرل سٹورز، کریانہ کی دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی، ایگریکلچر مشینری ورکشاپس، سپئر پارٹس ورکشاپس، پٹرول پمپس ،آئل ڈپو 8 بجے کے بعد بھی کھلیں رہیں گے۔

لیکن حجاموں کےبارے میں وفاق اور صوبائی حکومت کے متضاد فیصلوں نے حجاموں کوپریشانی میں مبتلا کردیا ہے.وفاقی حکومت نےلاک ڈاون میں توسیع پرحجاموں،سیلون اور بیوٹی پارلرز کو کام کرنے کی اجازت دی لیکن صوباٗئی حکومت نے حجاموں اورسیلونزکو پچیس اپریل تک کام کرنے سے روک دیا،شہرکےمختلف علاقوں میں حجام اور سیلونزکھل گئے ہیں جو ضلعی انتظامیہ کےلیےبھی ایک چیلنج بن گئےہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔