زاہد چوہدری: ڈینگی وائرس کے حملے جاری، 24 کے دوران ڈینگی بخار کے 96 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
درجہ حرارت میں واضح کمی کے باوجود شہریوں پر ڈینگی مچھروں کے حملے جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 96 نئے مریض رپورٹ ہوئے ،ڈینگی میں مبتلا 138 مریض بدستور زیر علاج سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل ہیں۔شہر میں مچھروں کی افزائش تھم نہ سکی مزید 575 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے تلف کر دیا گیا۔