خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا نیا واقعہ;سنگین نتائج کی دھمکیاں

Kahna female teachers harassment
کیپشن: female teachers harassment
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)کاہنہ میں سرکاری سکول کی خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ، پولیس نے ملزم عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔
 گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی ہیڈمسٹریس سنبل سحر کی مدعیت میں ملزم عرفان کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق ملزم عرفان خواتین اساتذہ کا راستہ روک کر انہیں ہراساں کرتا ، موبائل فون نمبر مانگتا ، اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ۔اوباش ملزم کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث سکول کا عملہ خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کا نامزد ملزم تاحال روپوش ہے، جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ   پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو ویمن ہراسمنٹ قانون نافذ کرنے کی ہدایت کر دی ہے,سکولوں کے سربراہان کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں تعینات خواتین اساتذہ اور سٹاف کو تحفظ دینا سکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

 یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پارٹنر سکولوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر متعلقہ سکول کے خلاف کارروائی ہو گی، قبل ازیں پنجاب کے سابق  آئی جی پنجاب انعام غنی نے صوبے  کے تمام اضلاع میں ’اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل‘ قائم کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer