ویب ڈیسک: پی ڈی ایم کے زیراہتمام سپریم کورٹ کے باہر پر امن احتجاجی دھرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزراء نے مولانا فضل الرحمان سے دھرنہ سپریم کورٹ سے ڈی چوک منتقل کرنے کی اپیل کی۔
مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزراء کو دھرنہ سپریم کورٹ سے ڈی چوک منتقل کرنے کی اپیل کو مسترد کردیا۔