فصیح اللہ :عید کے دوسرےروزبھی شہری مہنگے داموں سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور ہیں،سبزی اور فروٹ منڈیوں میں سرکاری نرخ نامے بھی موصول نہیں ہوئے
تفصیلات کےباعث عید کےدوسرے روز بھی شہری مہنگےداموں سبزیاں اورپھ؛ خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ سبزی اور فروٹ منڈیوں میں سرکاری نرخ نامے بھی موصول نہیں ہوئے جس کے باعث دکاندار من مانے پیسےوصول کررہےہیں،ادرک اور لیموں 400 روپے فی کلو میں فروخت ہورہےہیں،لہسن 150,آلو 35 ,پیاز 25, ٹماٹر 20 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں،سیب درجہ اول 250, آڑو 200 روپے فی کلو اور کیلا 250 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں،شہر کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں منافع خور مافیہ بھی سرگرم ہو گیا،سرکاری نرخ نامے کے بجائے شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کیے جانے لگے