ضمنی مالیاتی بل ٹیکسوں کا نیا طوفان لے آیا

Taxes
کیپشن: Taxes
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی نے مالیاتی ضمنی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کرلیا، بل کے تحت تقریباً 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئیں۔

ضمنی مالیاتی بل 2021 کے تحت پانچ سو روپے سے زیادہ مالیت کے فارمولہ دودھ پر 17 فیصد جی ایس ٹی لگے گا، 1800 سی سی کی مقامی اور ہائبرڈ گاڑیوں پر 8.5 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا،1801 سے 2500 سی سی کی ہائبرڈ گاڑیوں پر 12.75 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر 12.5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

تمام درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بدستور قائم رہے گی, مقامی طور پر تیار کردہ 1300 سی سی کی گاڑی پر ڈھائی فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی، 1301 سے 2000 سی سی کی مقامی گاڑی پر5 فیصد ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2001 سی سی سے اوپر کی مقامی گاڑی پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer