ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹینور ٹریک سسٹم کے پروفیسرز کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل

ٹینور ٹریک سسٹم کے پروفیسرز کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومروہ:پنجاب یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر ڈاکٹرزکریا ذاکر کی زیر صدارت سنڈیکٹ کا پہلا اجلاس، سنڈیکٹ نے اساتذہ کی مستقل تقرریوں کی سلیکشن بورڈ کی شفارشات پر عمل درآمد روک دیا۔

پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکٹ نے ٹینور ٹریک سسٹم کے پروفیسرز کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ سنڈیکٹ نے طلباء کو امتحانات کا اضافی موقع فراہم کرنے کیلئے بھی کمیٹی بنائی۔ سلیکشن بورڈز کی پروسیڈنگ کی جانچ پڑتال کے بعد اساتذہ کی تقرریوں کی منظوری دی جائے گی۔ دوسری جانب یونیورسٹی کی زمین حکومت کو دینے کا ایجنڈہ سنڈیکٹ میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔ اجلاس میں وائس چانسلر اختیارات کے تحت جاری کیے گئے احکامات کی منظوری بھی روک لی گئی۔

سنڈیکٹ کے آئندہ اجلاس میں باقی رہ جانے والے ایجنڈا آئٹمز کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ پنجاب یونیورسٹی سنڈیکٹ اجلاس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری مریم کیانی، مولانا راغب نعیمی، ایم پی اے ماجد ظہور، روزینہ عالم، پروفیسرڈاکٹر ساجد رشید، ڈاکٹر محبوب حسین، ماجد رانا اور جاوید سمیع نے شرکت کی۔