ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپکو کا لیسکو و دیگر کمپنیوں کے افسران کو گریڈ 19میں ترقی دینے کا فیصلہ

پیپکو کا لیسکو و دیگر کمپنیوں کے افسران کو گریڈ 19میں ترقی دینے کا فیصلہ
کیپشن: PEPco
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) پیپکو نے لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مزید چوبیس افسران کو گریڈ انیس میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا، لیسکو کے بارہ افسران کے خلاف زیرالتواء انکوائریوں سمیت دیگر کوائف طلب کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپکو نے لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کے مزید چوبیس افسران کو گریڈ19 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے، پیپکو نے تمام کمپنیوں کے افسران کے کوائف طلب کر لئے ہیں، افسران کیخلاف زیرالتواء انکوائریز کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی بنیاد پر افسران کو گریڈ انیس میں ترقی دی جائیگی، لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو افسران کے کوائف آج جمع کرانا ہوں گے، لیسکو سے محمد آصف مجید،رمضان بٹ،الطاف قادر اور ظفر اقبال کے کوائف مانگے گئے ہیں، اسی طرح عباس علی، ذوالفقار علی،نثار سرور،فاروق عمر، محمد حسین،محمد انور وٹو،وقاص ظفر اور رضوان احمد کے کوائف مانگ لئے گئے ہیں، کوائف کی تکمیل کے بعد آئندہ چند روز میں پروموشن بورڈ متوقع ہے، ترقی پانیوالوں کو مدر کمپنی سے تبدیل کر کے دوسر ی کمپنی میں تعینات کیا جائیگا۔