وزیراعلیٰ پنجاب کاانسان دوست اقدام۔۔

cm Punjab funds issue
کیپشن: cm Punjab funds issue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاانسان دوست اقدام۔۔۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے صوابدیدی فنڈز وقف کر دیئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرلیورٹرانسپلانٹ،بون میرو اور دیگر امراض میں مبتلا6 مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے96 لاکھ44 ہزار روپے کے فنڈزجاری۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے صوابدیدی فنڈز وقف کر دیئے, وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرلیورٹرانسپلانٹ،بون میرو اور دیگر امراض میں مبتلا6 مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے96 لاکھ44 ہزار روپے کے فنڈزجاری.  تفصیلات کے مطابق  منڈی بہاؤالدین کی رہائشی زاہدہ حماد کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 15 لاکھ روپے کے فنڈزفراہم کردئیے گئےواضح رہے بون میرو کے مرض میں مبتلا زاہدہ حماد آرمڈ فورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر راولپنڈی میں زیر علاج ہے۔

محلہ پیر عبدالرحمن لاہور کینٹ کے رہائشی عادل منیر کے لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 25 لاکھ 94 ہزار روپے کے فنڈز کا اجرا، عادل منیر پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج ہے، ایبٹ روڈ سیالکوٹ کے رہائشی محمد شفیق کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے 15 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں،کینسر کے مرض میں مبتلا محمد شفیق جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے، بدر کالونی پتوکی ضلع قصور کے رہائشی قوت سماعت سے محروم احمد نبیل کے علاج معالجے کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء،Cochlear Implant کے مریض احمد نبیل  چلڈرن ہسپتال لاہور میں  زیر علاج ہے۔ اعظم گاڈرن ملتان روڈ لاہور کے رہائشی قوت سماعت سے محروم محمد برہان کے علاج معالجے کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے،وفاقی کالونی جوہر ٹاؤن لاہور کی رہائشی قوت سماعت سے محروم ام ہانی کے علاج معالجے کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے۔ Cochlear Implant کی مریضہ ام ہانی بھی  چلڈرن ہسپتال لاہور میں ہو رہا ہے
وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ایک عبادت ہے۔ جہاں تک ممکن ہوامستحق مریضوں کے علاج کیلئے تعاون کریں گے۔ انکامزید کہنا تھا کہ  جب تک اللہ تعالیٰ نے منصب دیا ہے،دکھی انسانیت کے دکھ بانٹتا رہوں گا،آئندہ بھی ایسے کام کریں گے جس سے دکھی انسانیت کا بھلا ہو۔