ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی عدالتوں میں پرچم کشائی کی تقریبات، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

لاہور کی عدالتوں میں پرچم کشائی کی تقریبات، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) پاکستان کا71  واں جشن آزادی ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے اسی حوالے سے لاہور بھر کی عدالتوں میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد ہوا جس میں ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔71 واں یوم آزادی، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی نے ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت پر جھنڈا لہرایا اور پولیس کے چوک وچوبند دستے نے گارڈآف آرنر پیش کیا۔ تقریب میں سینئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق، جسٹس سید کاظم رضا شمسی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس مزمل اختر شبیر سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے پاکستانی قوم کو 71 واں یوم آزادی مبارک

لاہور کی ضلعی عدلیہ بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں پیش پیش رہی، قائم مقام سیشن جج رفاقت علی گوندل نے پرچم کشائی کی اور پاکستان کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا، ایڈیشنل سیشن جج نقیب شہزاد، ایڈیشنل سیشن جج فیاض احمد بٹر،فرقان احمد، نائب صدر لاہور بار فواد رامے جنرل سیکرٹری لاہور بار سہیل مرشد فرازلون اور شبنم بانو کے علاوہ عدالتی عملے نے شرکت کی۔

قائم مقام سیشن جج لاہور کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو اپنا کام ایمانداری سے کرنا چاہیے۔ تقریب میں ججز کے بچوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے پرچم لہرا کر اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی ترقی میں پیش پیش رہیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔پنجاب اسمبلی نے ملکی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

جشن آزادی کے موقع پر ضلع کچہری میں بھی لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ جس میں قائم مقام سیشن جج لاہور رفاقت علی گوندل ،نائب صدر لاہور بار فواد رامے، جنرل سیکرٹری فواد لون، نائب صدر کینٹ کچہری عزیز اے بھٹی سمیت وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر قائم مقام سیشن جج لاہور نے ملک دشمن عناصر کو پیغام دیا کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہونا بھول جائیں۔ سب کو مل کر اس ملک کی حفاظت کرنی ہے، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے قومی تہوار کو جوش جذبے سے مناتی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer