(علی اکبر) پنجاب اسمبلی نے ملکی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، دو سگی بہنیں خدیجہ عمر فاروقی اور رابعہ فاروقی رکن اسمبلی منتخب ہوگئیں۔
خبر پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ (ق) نے نون لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے، نئی اسمبلی میں جہاں بہت سے ایسے اراکین ہیں جو متعدد بار اسمبلی کا حصہ بن چکے ہیں وہیں دو سگی بہنیں بھی اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گی، جن میں مسلم لیگ (ق )کی خدیجہ عمر فاروقی چوتھی بار اسمبلی کا حصہ بننے جارہی ہیں جبکہ ان کی چھوٹی بہن رابعہ فاروقی مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشست سے اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گی۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔پاکستان میں عید کب ہوگی ؟ جانیئے