پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت، اہم شخصیت گرفتار

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت، اہم شخصیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور سمیت ملک بھر میں کرپشن کیخلاف نیب کی کارروائیاں آج کل موضوع بحث ہیں، قومی احتساب بیورو نے کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔ ملک کے سربراہ سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے افسر کی کرپشن کی تحقیقات کیلئے نیب افسر ان حرکت میں آگئے ہیں۔ اب کرپٹ افسران وملازمین کا بچنا ناممکن ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔نیشنل ہسٹری میوزیم کے افتتاح کی نئی تاریخ کااعلان کردیا گیا

سٹی 42 کے مطابق پنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، نیب لاہور نےسابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر  پر بوگس ادائیگیوں کے ذریعہ قومی خزانےکو 23 کروڑ 20 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نیب کی لٹکتی تلوار یا سپریم کورٹ کے نوٹسز کا ڈر، پنجاب حکومت محتاط ہوگئی

نیب حکام کا کہنا ہے کہ   غبن کی گئی رقم کی واپسی  اور مزید تفتیش کیلئے سابق چیف فنانشل آفیسر کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے اسے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔