نیشنل ہسٹری میوزیم کے افتتاح کی نئی تاریخ کااعلان کردیا گیا

 نیشنل ہسٹری میوزیم کے افتتاح کی نئی تاریخ کااعلان کردیا گیا
کیپشن: City42 - National History Musem
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) گریٹر اقبال پارک میں نیشنل ہسٹری میوزیم کے افتتاح کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ افتتاح اب آج کی بجائے 17 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کریں گے۔

سٹی42 کے مطابق کمشنرعبداللہ خان سنبل کی استدعا پر وزیر اعلیٰ17 اپریل کوہسٹری میوزیم کا افتتاح کریں گے ۔اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے کمشنر آفس کو آگاہ کر دیا گیا۔نیشنل ہسٹری میوزیم میں1857 سے1947 تک جنگ آزادی کی تاریخ کو پیش کیا گیا۔ آزادی پاکستان کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پورٹریٹس بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ہسٹری میوزیم میں پہلی مرتبہ شہریوں کو تحریک آزادی کی مستند تاریخ سے روشناسی کے لئے آڈیو ویڈیو انفارمیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب کمشنر آفس اور پی ایچ اے کی جانب سے ہسٹری میوزیم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اس میں پاکستان کی تاریخی پر مبنیٰ مختلف ہسٹری گیلریز بنائی گئی ہیں، ہسٹری میوزیم میں ایمفی تھیٹر، ویڈیو وال، منی تھیٹر بھی بنایا گیا، گریٹر اقبال پارک میں شہریوں کی تفریح کے لئے مصنوعی جھیل بھی بنائی گئی ہے۔