توہین عدالت پر سیکرٹری ایریگیشن،ڈی جی ایف آئی اے طلب

توہین عدالت پر سیکرٹری ایریگیشن،ڈی جی ایف آئی اے طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : محکمہ آبپاشی کے ملازمین کو برطرف کرنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری اریگیشن سمیت دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت  ہوئی ،عدالت نے سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔


لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے فیصل آباد کے محمد اشرف ، تاج دین سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواستگزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ آبپاشی میں پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی ایکٹ 1997 کے تحت عارضی بنیادوں پر بھرتی ہوئے ۔ درخواستگزاروں کو محکمانہ پالیسی کے تحت ریگولر نہیں کیا گیا۔ ریگولر ہونے کیلئےافسران کو درخواستیں دیں ، دادرسی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے درخواستگزاروں کوڈیوٹی پر بحال رکھنےاورتنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا ،درخواستگزاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ۔عدالت کے گیارہ جولائی 2019 کے حکم کی تعمیل بھی نہیں کی گئی۔درخواستگزارنے استدعا کی کہ حکم عدولی پرسیکرٹری اریگیشن سمیت دیگر ذمہ دار افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔


دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ۔عدالت نے درخواست پرڈائریکٹر محمد رضوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
 
جسٹس شمس محمود مرزا نے نوید ذوالفقار کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کیخلاف ایف آئی اے میں انسانی سمگلنگ کا مقدمہ درج ہوا۔اس کیخلاف یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے اسکا پاسپورٹ بلاک کر دیا گیا ۔ پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف ڈائریکٹر ایف آئی اے سمیت دیگر افسران کو درخواستیں دیں ۔شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔

عدالت نے اس کی درخواست نمٹاتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا ۔عدالت کے 22ستمبر 2020 کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی ۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے

Azhar Thiraj

Senior Content Writer