(علی اکبر)ڈاکووں کی روک تھام کے لئے سی آئی اے میں مزید افسران کے تبادلے، 78افسران اور اہلکاروں کے آپریشن ونگ سے سی آئی اے میں تبادلے کر دیئے گئے .
شہر میں ڈاکووں اور چوروں کی لوٹ مار قابو میں لانے کے لئے ایس پی سی آئی اے نےسی آئی اے کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کے بعد سی سی پی او لاہور نے آپریشن ونگ سے افسران کے تبادلے سی آئی اے میں کر دیئے ، دو انسپکٹر ز، 3 سب انسپکٹر زاور 4 اے ایس آئیز سمیت 78 اہلکاروں کے تبادلے سی آئی ونگ میں کر دئیے گئے ہیں ۔
انسپکٹر ناصر حمید ، محمد علی بٹ ، سب انسپکٹر محمدآصف صغیر میتلا اور محمد سکا کا بھی سی آئی اے ونگ میں تبادلے کر دیا گیا ۔اسی طرح 69ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹبلز کے آپریشن ونگ سے سی آئی اے ونگ میں تبادلے کئے گئے ہیں۔