(علی رامے) اقلیتی طلبا کے لیے 15 کروڑ روپےکی سکالرشپ گرانٹ مںظور، پنجاب حکومت نے فنڈز کے اجرا کیلئے محکمہ خزانہ کو احکامات بھی جاری کردیئے۔
تحریک انصاف کی حکومت نے جہاں اقلیتی برادری کے لیے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی راہیں ہموار کیں وہیں اب پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتی طلبہ وطالبات کے لیے 15 کروڑ روپے کی سکالرشپ گرانٹ منظور کر لی گئی ہے، فنڈز سے اقلیتی طلبا کو رواں سال سکالر شپ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ فنڈزمحکمہ ہائرایجوکیشن کے ذیلی اداروں کو اقلیتی طلبا کی تعلیم پر استعمال کرنے کے لیے جاری ہونگے۔