ایل ڈی اے سٹی کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

ایل ڈی اے سٹی کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعود بٹ) نیب میں زیر تفتیش پاکستان کی سب سے بڑی ہاﺅسنگ سکیم ایل ڈی اے سٹی میں ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔لاہور میں آج بھی مطلع ابر آلود ، بوندا باندی کا امکان

سٹی42 ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی کی اراضی پر ایل ڈی اے افسروں اور ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے قبضہ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ ایل ڈی اے کی ایکوائر کی گئی درجنوں ایکڑ اراضی سے غیر قانونی طور پر قبضہ مافیا کا کھدائی کرکے مٹی فروخت کرنے کا انکشاف بھی ہواہے۔ افسروں اور عملہ ملی بھگت کرکے پلاٹوں کے لئے مختص اراضی پر غیر قانونی کاشتکاری کیلئے فی ایکٹر 30 سے 40 ہزار روپے وصول کر رہے تھے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں سےپریشان والدین کیلئے خوشخبری

افسروں کو خدشہ ہے کہ ایل ڈی اے کی ایکوائر کی گئی اراضی پر کنٹرول مضبوط نہ کیا گیا تو منصوبے کے لئے اراضی میں 8 ہزار کنال تک کمی آ سکتی ہے۔ نیب نے سکینڈل میں ملوث افسروں اور ملازمین کی نشاندہی کے لئے 5 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔