موبائل چوری کی پریشانی ختم، نئی ایپ متعارف

موبائل چوری کی پریشانی ختم، نئی ایپ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) صوبائی دارالحکومت میں موبائل فونز کی چوری روکنے اور چوری شدہ موبائل ریکور کرنے کیلئے لاہور پولیس نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ایپ تیار کر لی۔

موبائل ایپلی کیشن کی تعارفی تقریب کا انعقاد قلعہ گجر سنگھ میں کیا گیا جہاں لاہور پولیس کے سینئر افسران سمیت موبائل فونز مارکیٹس سے بڑی تعداد میں تاجربرادری نے شرکت کی۔ موبائل ایپلی کیشن کو پلے سٹور سے ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکے گا۔ موبائل فون کے کاروبار سے منسلک افراد خود کو ایپ کے لئے با آسانی رجسٹر کرا سکیں گے۔ دکاندار ہر شخص کے موبائل فون کا ای ایم آئی نمبر اس ایپلی کیشن میں لازمی محفوظ کریں گے۔ پولیس کے مطابق اس طریقے سے چوری ہونے والے موبائل کا ڈیٹا بیس پولیس کے پاس دستیاب ہوگا۔

سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر نے ایپ کی تیاری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ایپ فون چھیننے اور چوری ہونے کی روک تھام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ پہلے چوری شدہ موبائل کا ڈیٹا آن لائن دستیاب نہیں تھا تاہم چور آسانی سے فون بیچتے تھے۔ اب تاجر برادری کی سہولت کے لئے موثر ایپ تیار کی ہے۔