سٹی42: خانہ کعبہ کے طواف کے دوران دعائیں پڑھتی ہوئی معصوم بچی کے ساتھ طواف کرنے والے بہت سے بالغ مسلمانوں کے ان دعاؤں کو دہرانے کی ویڈیو نے سوشل پلیٹ فارمز پر دنیا کو متوجہ کر لیا۔
یو ٹیوب اور کئی سوشل پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی اس مختصر ویڈیو میں ایک کم سن بچے بیت اللہ کے طواف کے دوران اپنے والد کے کندھے پر بیٹھی بلند آواز سے مسنون دعائیں پڑھتی نظر آ رہی ہے اور طواف کرنے والے بہت سے لوگ جن میں ہر عمر کے مرد و خواتین شامل تھے، اس بچی کے ساتھ بلند آواز سے وہ دعائیں ور تکبیر دہرا رہے ہیں۔
سعودی میڈیا میں اس ویڈیو کے متعق بتایا گیا کہ بچی کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دیگر معتمرین بچی کے ہاتھ چوم رہے ہیں۔