(سعدیہ خان)لاہور چڑیا گھر میں شیر کا بچہ ہلاک ہوگیا ، ڈیرہ ماہ قبل لاہور چڑیا گھر کی شیرنی نے 4 بچوں کو جنم دیا تھا ، ایک بچہ پیدائش کے وقت ہلاک ہوا تھا،باقی تینوں بچے کمزورتھے اور انتہائی نگہداشت میں تھے ۔
ہلاک ہونے والے شیر کے بچے کی عمر ڈیرھ ماہ تھی ،شیر کا ہلاک ہونے والا بچہ نر تھا، شیرنی نے چار بچوں کو جنم دیا تھا جن میں سے تین کو مصنوعی طریقہ سے فیڈ کرویا جا رہا تھا، ان میں سے ایک نر بچہ ہلاک ہوگیا۔
واضح رہےگزشتہ دنوں ہی چڑیا گھرکا 17 سالہ شیر ٹونی بھی ہلاک ہو گیا تھا ۔ 17 سالہ شیر ٹونی کی حالت خراب ہو گئی تھی ٹونی کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا ، علاج معالجہ جاری ہے ، ٹونی فالج کا شکار ہونے کی وجہ سے مفلوج بھی تھا۔