سیاسی اختلافات چھوڑ نے ہونگے,ملک مشکل میں ہے:بلاول بھٹو زرداری

سیاسی اختلافات چھوڑ نے ہونگے,ملک مشکل میں ہے:بلاول بھٹو زرداری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ سیاسی اختلافات چھوڑ نے ہونگے,ملک مشکل میں ہے، اختلافات بھلاکر مسائل کا حل نکالنا ہے,آپس میں لڑیں گے تو دشمن فائدہ اٹھائے گا.

 پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی ایک بار پھر سر اٹھارہی ہے، ہمیں آپس کی لڑائیاں ختم کرنی ہوں گی، ہم سب نے ملکر اس لیے قربانیاں دیں کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو ,قتل تو قتل ہے، انصاف مانگنا آئینی حق ہے،جب جج نے فیصلہ کیا ڈیم بنانا ہےتو سوال کرنیوالاکون تھا،ذوالفقار بھٹو کا ریفرنس چل رہا ہے ان کوانصاف دلاونگا،آئندہ کوئی نہ سوچے کہ وہ کسی جج کو ڈکٹیشن دے سکتا ہے،ہمارے پاس اپنے وسائل ہیں.

 انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام ،پولیس اورافواج کا دہشتگردی کے مقابلے میں صف اول کا کردار ہے، پارلیمان کو اعتماد میں لئے بغیر دہشتگرد تنظیموں سے بات چیت کی گئی، گزشتہ دور میں سنگین دہشتگردوں کو بھی جیلوں سے نکالا گیا ، اس فیصلے کی وجہ سے پولیس،فوجی اور عوام شہید ہوتے جارہے ہیں۔

 بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ کل ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں ، گزشتہ دور کےاس ایک فیصلے نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک ،نظام اور جمہورت کی بہتری چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو انصاف دلایا جائے، ہم چاہتے ہیں تاریخ اور لا بک کو درست کیا جائے,دوسرے ممالک خوشحال بنا سکتےہیں تو اپنا کیوں نہیں بناسکتے،آپسی لڑائی میں ہم مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے،مہنگائی ملک کا سب سے بڑامسئلہ ہے.

Ansa Awais

Content Writer