وقاص احمد : کاہنہ میں ڈاکوؤں نے موبائل شاپ لوٹ لی ، واردات کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکوکسٹمر بن کر دکان میں آیا اور پہلے ایزی لوڈ کروای۔اسی دوران اسکے ساتھی نے اسلحہ تان لیا اور پھر 2ڈاکو لوٹ مار کرتے رہے۔ڈاکو موبائل شاپ سے 6لاکھ نقدی اورموٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔متاثر دکاندار فہد نے پولیس کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔