ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ؛ فائنل جیتنے کیلئے وسیم اکرم کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ

how to won final? Waseem Akram tells
کیپشن: Waseem Akram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکار و گلوکار  فخرعالم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لئے نجی سپورٹس چینل پر 'دی پویلین' پروگرام کررہے ہیں، اس پروگرام میں بات کرتے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بابر الیون کو فائنل جیتنے کا طریقہ بتایا۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پروگرام اس ویڈیو میں میزبان اداکار و گلوکار  فخرعالم نے سابق کرکٹرز سے مختلف سوالات کئے اور ان کے خیالات جانیں، سابق کرکٹرز نے قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کیں اور جیت لئے کے ثابت قدم رکھنے کا مشورہ دیا، شو میں سابق کپتان وسیم اکرم سے فخرعالم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جو کہ کل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا اس کو مدنظر رکھتے 1992ء کے ورلڈ کپ کےسوال کیا۔

جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے پتہ تھا یہ سوال آئے گا، پاکستان اور انگلینڈ 1992ء کے بعد دوبارہ فائنل کھیلیں گے، مجھے نہیں پتہ اس سے قبل کیا ہوگا؟لائٹ پریکٹس سیشن ہوگا؟ لڑکے اب پتہ نہیں کہاں ٹھہرے ہیں؟ فخرعالم نے سوال کیا کہ 1992ء کے ورلڈ کپ  سے قبل آپ کی آپس میں کیا بات چیت ہوتی تھی؟ وسیم اکرم نے کہا کہ میں ، انضی، مشتاق، اعجاز، معین،عاقب، زاہد فضل اور وسیم  حیدر ہم پریکٹس کرتے تھے اور پھردوپہر کا کھانا کھاتے تھے۔ہم پرجوش ہوتے تھے کہ کل جلد آئے میچ کھیلیں۔

وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو جیت کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا زیادہ سوچنا نہیں کہ کل فائنل ہے، کیا ہوگا؟ کل کا دن بھی اچھا ہوگا؟ میں نے انسٹاگرام پر پاکستانی کھلاڑیوں کے نام ایک پیغام بھی لکھاکہ' آپ کو خود پرفخر ہونا چاہیے، کل کو جو بھی ہو آپ نے 100 فیصد کارکردگی دکھانی ہے،میچ کو انجوائے کرنا ہے، تمام قوم کے ساتھ کھڑی اور کامیابی کے لئے دعاگو ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer