ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے کورونا کیسز کے اعداو و شمار جاری کردیئے

پنجاب حکومت نے کورونا کیسز کے اعداو و شمار جاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہرپر قابوپانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا پر قابو پانے کیلئے پہلے کی طرح شہریوں کا بھرپور تعاون ضر وری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہرپر قابوپانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا پر قابو پانے کیلئے پہلے کی طرح شہریوں کا بھرپور تعاون ضر وری ہے۔ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کا روزانہ جائزہ لے رہے ہیں۔شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے390کنفرم کیسز سامنے آئے اور کورونا کے باعث 9مریض جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں اب تک کورونا سے2438 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران13,545 ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد8092 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے اب تک 1714383 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں اور کورونا کے108221مریضوں میں سے 97672مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer