برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہر میں برائلرکی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی ہوگئی، زندہ مرغی 3 روپےکمی کے بعد 176 روپےکی ہوگئی، مرغی کا گوشت 5 روپے کمی کے بعد 255 روپے فی کلو ہو گیا، فارمی انڈے 97 روپے فی درجن پرمستحکم ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں منافع خوروں کا راج برقرار ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کی من مانی قیمت پر فروخت دھڑلے سے جاری وساری ہے۔ تاہم شہر میں مرغی کے  گوشت کی قیمت میں 4 روپے فی کلو کی  کمی دیکھی گئی۔احساس اور درد مندی سے عبارت  ماہ رمضان میں ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں،مارکیٹوں میں سبزی پھلوں کی مرضی کی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں مہنگائی کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے بھی بے اثر رہے۔  ماہ رمضان بھی مہنگائی مافیا کے ہاتھوں لٹنے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے شہریوں کو مزید پریشان کردیا مگر رسد میں کے باعث برائلر گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔جس کے باعث  زندہ مرغی 3 روپےکمی کے بعد 176 روپےکی ہوگئی، مرغی کا گوشت 5 روپے کمی کے بعد 255 روپے فی کلو ہو گیا، فارمی انڈے 97 روپے فی درجن پرمستحکم ہے۔قبل ازیں  مرغی کے  گوشت کی قیمت میں 4 روپے کی  کمی ہوئی جس کے بعد 260 روپے فی کلو ہوگیا تھا۔گزشتہ دنوں مرغی کا  گوشت   9 روپے فی کلو مہنگا ہو نے سےزندہ  مرغی 6 روپے  اضافے کے بعد 182 روپے کلو فروخت جبکہ  مرغی کا  گوشت 6 روپے اضافے  کے بعد 264 روپے فی کلو ہوگیاتھااور  فارمی انڈے 97 روپے  فی درجن پر مستحکم رہے۔

علاوہ ازیں پنجاب نے 43 سال بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے اپنا پہلا ایکٹ تیار کر لیا، نئے ایکٹ کے شیڈول میں موجودہ دور کی اہم اشیائے ضروریہ کو شامل کر لیا گیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے1977 میں بنایا گیا وفاقی حکومت کا پرائس کنٹرول قانون ہی رائج ہے، جوپرانا ہو جانے کے باعث جدید تقاضوں سے محروم ہے، جس پر محکمہ انڈسٹریز پنجاب نے 43 سال بعد پنجاب اسینشیل کوموڈیٹیز پرائس کنٹرول ایکٹ 2020 کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer