سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشہ، تماشہ بن گئی

سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشہ، تماشہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی فلم زندگی تماشہ، واقعی ہی تماشہ بن گئی ہے، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ فلم کی نمائش کا قانون کے مطابق سینٹ فیصلہ کرے گی۔

فلم  زندگی تماشہ کو مذہبی جماعت کی جانب سے اعتراض پر وزرات ثقافت نے فلم کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا تھا اور کہا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل جو فیصلہ دے گی وہی قبول ہوگا۔

فلم کا شو 16 مارچ کو اسلامی نظریاتی کونسل نے دیکھنا تھا لیکن اب سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے ممبر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سینٹ فیصلہ کرے گی، وزارت اطلاعات کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ فلم کو اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف بھیجا جائے۔

 سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے مرکزی کرداروں میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان شامل ہیں۔ اندرون لاہور کی زندگی کے تلخ حقائق، نشیب و فراز اور گلی محلوں میں بسنے والے عام کرداروں کے گرد گھومتی فلم زندگی تماشہ ریلیز سے قبل ہی بوسان فلم فیسٹیول میں کم جیسوئک ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہے،  فلم جنوری میں ریلیز ہونا تھی جو اب تک التواء کا شکار ہے اور تاحال فلم کی ریلیز کا کچھ علم نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer