ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عسکری ٹاور حملہ کیس ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

 عسکری ٹاور حملہ کیس ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشدکو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ۔ 
 پولیس نے ملزمہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ کا گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس میں تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ایڈمن جج عبہر گل خان نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کےبعد پولیس کی استدعا مسترد کر دی ۔اور یاسمین راشد کو دوبارہ 25 جون کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔