(سٹی42)پاکستان ڈرامہ انڈسڑی کی معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں،ڈرامہ انڈسٹری میں ان کو ایک خاص مقام حاصل ہے،اداکارہ عائزہ خان نے اپنی ایک نئی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی جو کہ مقبول ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایسے بہت سے کامیاب ڈراموں میں کام کیا جن کو آج بھی لوگ شوق سے دیکھتے ہیں،اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں، اب کی بار اداکارہ نے جہاز میں سفر کرتے ویڈیو بنائی اور انسٹاگرام پر پوسٹ کردی، ویڈیو کے ذریعے صبح بخیر کہا ہے۔
مزیدپڑھئے: عائزہ خان کی دانش تیمور کے ہمراہ نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم
عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ کسی جانب ہوائی سفر کر رہی ہیں اور اس دوران آسمان کی بلندیوں سے نیچے خوبصورت سفید گھنے بادلوں اور سورج نکلنے کے حسین نظارے سے خود بھی محظوظ ہو رہی ہیں اور ساتھ میں اپنے مداحوں کے لیے ویڈیو بھی بنا رہی ہیں۔
اداکارہ عائز خان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام پر 9.2 ملین فالوورز ہیں،اس وائرل ہونے والی نئی ویڈیو کو اب تک 5 لاکھ 20 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ کمنٹس سیشن میں صارفین اپنے خیالات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔
View this post on Instagram