بابر اعظم منفرد عالمی اعزازحاصل کرنیوالے پہلے کرکٹر

babar azam unique record
کیپشن: Babar Azam
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ''آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ'' قرار پائے ہیں اور وہ یہ اعزاز دوسری مرتبہ اپنے نام کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

بابر اعظم رواں برس مارچ میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اس ماہ کے بہترین کھلاڑی قرار پائےجس میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں ان کی زبردست 196 رنز کی اننگز شامل تھی۔پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں بابر اعظم کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ اور آسٹریلوی اسکپر پیٹ کمنز سے تھا۔بابر اعظم نے اس سے قبل اپریل 2021 میں بھی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ اس طرح وہ دو مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے۔ انہوں نے 78 کی اوسط سے 390 رنز بنائے جس میں دو نصف سینچریاں اور ایک سینچری شامل تھی۔تین میچز پر مشتمل اس ٹیسٹ سیریز کی خاص بات بابر اعظم کی جانب سے دوسرے میچ میں 196 رنز بنانا تھا جس کی بدولت پاکستان ایک یقینی شسکست سے بچ گیا تھا۔ٹیسٹ سیریز ہی نہیں بلکہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی بابر نے اپنی کارکرگی کا تسلسل برقرار رکھا۔ انہوں نے پہلے ون ڈے میں 57 اور دوسرے میچ میں 118 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

'آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ' کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے والے پینل میں شامل رکن ڈیرن گنگا کے مطابق بابر اعظم کو صرف پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز میں رنز بنانے پر ہی اعزاز سے نوازا نہیں گیا بلکہ وہ ہر فارمیٹ میں کامیابی سے رنز بنانے والے بلے باز ثابت ہوئے ہیں۔بابر اعظم نے مارچ کے مہینے میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں 80 اعشاریہ ایک چار کی اوسط سے 561 رنز بنائے۔

آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز آسٹریلیا کی اوپننگ بیٹر ریچل ہینز کے نام رہا۔ انہوں نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران مارچ کے مہینے میں آٹھ میچز میں 61 اعشاریہ دو آٹھ کی اوسط سے 429 رنز بنائے۔